دلہن کے لباس میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد میں عوامی مقام پر دلہن کے لباس میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزمان میں سے ایک نے دلہن کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ دوسرا اس کی ویڈیو بنا رہا تھا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم پولیس کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ لڑکوں کے خلاف کس دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں