فواد چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کا امکان

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں واپسی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی طرف سے فواد چوہدری کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور آئندہ ہفتے فواد چوہدری کی ان سے ملاقات متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو پارٹی میں واپسی کے بعد اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی قیادت کی طرف سے بھی فواد چوہدری کی واپسی کی حمایت کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف ’ایک نیوز‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما رئوف حسن نے کہا ہے کہ فوادی چوہدری کی واپسی کے حوالے سے کوئی گرین سگنل نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی اب فواد چوہدری کو تسلیم کرے گی۔اگر پارٹی چھوڑنے والے واپس آئیں گے تو اس سے پارٹی کمزور ہوجائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کے سابق چیئرمین کا ہو گا۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں