وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ سیدمحسن رضا نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل اظہر وقاص نےانہیں خوش آمدید کہا،وفا قی وزیر داخلہ نے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دُعا کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے رینجرز ہیڈکوارٹر زپہنچنے پر وفا قی وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا جس کے بعد انہوں نے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دُعا کی۔ محسن نقوی کورینجرزکی آپریشنل تیاریوں اور بالخصوص کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن پر بریف کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، محسن نقوی نے صوبے بھر میں قیام امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں