پاک امریکا بحریہ کے درمیان 3 روزہ مشق کا انعقاد، یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز اور دیگر کی شرکت

پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان کراچی میں انسپائرڈ یونین مشق کا انعقاد کیا گیا۔نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ 3 روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل اور نیول کنسٹرکشن فورس نے شرکت کی۔ سول افیئرز اور میڈیکل ٹیمیں بھی مشق کا حصہ تھیں۔امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف ففٹی ٹو نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق انسپائرڈ یونین دوہزار چوبیس دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کی مظہر ہے۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات وباہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں