آصف علی زرداری نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا۔سٹار ایشیا کے مطابق آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا.آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے پچھلے دور صدارت میں 18 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کو حاصل زیادہ تر اختیارات وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں