کراچی جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کی درخواست پر جواب دے دیا

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے جمعیت علمائے اسلام کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔ ڈپٹی کمشنر شرقی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، رپورٹ کے مطابق شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے،اس سے قبل کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر آج ہونے والے جے یو آئی ف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں