لاہور؛ وزیراعظم نے بجلی کی تار ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

لاہور؛ وزیراعظم نے بجلی کی تار ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں لیسکو کے بجلی کی تار ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں لیسکو کے بجلی کی تار ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔وزیراعظم انسپیکشن کمشن کے چیئرمین بریگیڈئیر (ر)مظفر علی رانجھا واقعے کی تحقیقات کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بریگیڈئیر (ر) مظفرعلی رانجھا کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کرکے تعین کریں کہ واقعے میں لیسکو کی غفلت تو نہیں پائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں