آئی ٹی سیکٹر میں نوجوان معاشی ایٹم بم ہے، احسن اقبال

آئی ٹی سیکٹر میں نوجوان معاشی ایٹم بم ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں نوجوان معاشی ایٹم بم ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری میں سہولت کاری کی خصوصی کونسل کی اپیکس کمیٹی کا وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپیکس کمیٹی میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے یہ کونسل تشکیل دی۔ پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ڈیڑھ ارب ڈالر ہے، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان میں اٹھائیس ارب تک کی سرمایہ کاری لانے کا آلہ کار بنا۔ سی پیک نے وہ بنیاد مہیا کی جس کے اوپر کامیاب معیشت کی عمارت کھڑی کر سکتے ہیں اور اب دوبارہ عالمی دنیا کا پاکستان پراعتماد قائم ہو رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اب پاکستان کے پاس دوبارہ ٹیک آف کا موقع آیا ہے۔بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت میں تمام سہولت دی جائے گی اور اس منصوبے کے تحت پانچ شعبے کا تعین کیا گیا ہے، زراعت میں ماڈرن فارم اور ٹیکنالوجی لانے کے لئے سرمایہ کاری کو لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں