میرانشاہ: خودکش دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

میرانشاہ: خودکش دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارصاحب خان ،نائیک محمد ابراہیم، سپاہی جہانگیرخان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارسوارخودکش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی ایس پی آر خودکش دھماکےمیں 3 شہری بھی شدید زخمی ہوئے، خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ کونشانہ بنانا تھا۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں