سابق صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، وزیر اعظم سے ملاقات

سابق صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، وزیر اعظم سے ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں چند دن تک قیام کریں گے اس دوران وہ سیاسی نوعیت کی اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف علی زرداری کی جہانگیر ترین سے بھی ملاقات متوقع ہے ، سابق صدر استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں