تھر کے کوئلے سے رواں سال کے اختتام تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی

کراچی: معیشت کی بہتری کے ساتھ توانائی کے میدان سے بھی اچھی خبریں آنے لگیں، تھر کے کوئلے سے رواں سال کے آخر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی۔ تھر کول سے بجلی کی مجموعی پیداوار 3300 میگا واٹ تک بڑھ جائے گی، تھر کا کوئلہ اب تک 2.5 ارب ڈالر کی بچت کا ذریعہ بنا، کھاد سازی، سیمنٹ اور دیگر پاور پلانٹس میں استعمال کر کے سالانہ 8 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔

محمد اظہر ملک نائب صدر سائٹ آپریشنزسندھ اینگرول کول مائننگ کمپنی نے تھربلاک ٹو میں کوئلے کی کان کا دورہ کرنے والے کراچی کے صحافیوں کو بتایاکہ اس وقت تھر بلاک ٹو میں کوئلے کی کان سے سالانہ 7.5ملین ٹن کوئلہ نکل رہا ہے جس سے 3 پاور پلانٹس میں 1300میگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے، یہ پاکستان میں پن بجلی اور نیوکلیئر انرجی کے بعد سستی ترین بجلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں