بلوچستان میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، پنجاب میں بھی دریا بپھرنے لگے

شمال مشرقی اور وسط جنوبی بلوچستان میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں نصیرآباد، جھل مگسی ،کچھی اور ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ چار روز سے کہیں ہلکی اور موسلادھار بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، گنداواہ شہر گزشتہ 6 روز سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔

خاران میں سیلابی ریلے شہر اور نواحی علاقوں میں داخل ہوگئے، سیلابی ریلوں کے باعث مختلف علاقوں میں ایک ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے، ضلع میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، لیویز اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں