انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا؛ پیپلز پارٹی نے گیم بدل دی

انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا؛ پیپلز پارٹی نے گیم بدل دی

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا انعقاد تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔تفصیلات کے مطابق خورشید احمد شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کی بات کی جارہی ہے، انتخابات کا انعقاد تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کیلئے نئی انتخابی حلقہ بندیوں کی ضرورت پڑے گی اور یہ عمل تین ماہ میں ممکن نہیں ہو سکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے کہ نگران وزیر اعظم کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہ ہو، مگر نگران وزیر اعظم کے عہدے کیلئے کوئی ریٹائرڈ سیاست دان امیدوار ہوسکتا ہے۔خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ہم نے 5 نام فائینل کئے ہیں مگر ان پانچ ناموں کے علاوہ کوئی اور نام بھی فائینل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے، ماضی میں جب بھی انتخابات التوا کا شکار ہوئے تو پھر طویل عرصے تک عوام جمہوریت سے محروم رہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہونا چاہئے اور کسی سیاسی جماعت کو اس حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے، پیپلز پارٹی آئین کی بانی جماعت ہے اور وہ انتخابات کا سارا عمل قانون اور آئین کے مطابق چاہتی ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ میری جماعت خلافِ آئین کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں