پاکستان نے مسلسل تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد : نا قابل شکست پاکستان نے مسلسل تریسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت کر ہیٹ ٹرک کر لی۔اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں ہونے والی کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور چیمپئن شپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے پہلا سیٹ 25-20، دوسرا سیٹ 25-16 اور تیسرا سیٹ 25-20 سے جیت کر چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔قومی والی بال ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہی۔ پانچوں گروپ میچز سمیت سیمی فائنل میں بھی سری لنکا کو یکطرفہ طور پر تین صفر سے ہرایا۔چیمپئن ٹیم پاکستان کو گولڈ میڈل کےساتھ ٹرافی بھی دی گئی۔ رنر اپ بنگلہ دیش کو چاندی اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سری لنکا کے کھلاڑیوں کو کانسی کے تمغے دیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مسلسل تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

2 × two =