کراچی میں غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، سیل کردیا گیا

ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں قائم غیر قانونی سگریٹ فیکٹری کو سیل کر دیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھ کہ کارروائی کے دوران فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری سرکاری تحویل میں لے لی گئی، جبکہ بڑی مقدار میں خام مال اور تیار سگریٹ بھی ضبط کیے گئے۔حکام نے غیر قانونی سگریٹ فیکٹری چلانے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، جبکہ غیر قانونی سگریٹ فیکٹری چلانے میں ملوث گروہ کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مزید برآں ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹ کی تیاری اور تجارت کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three + 13 =