عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات 26 ملازمین کے تبادلے

تبادلوں میں ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، ہیڈ نرس، چارج نرس اور دیگر ملازمین شامل ہیں، فارمیسی ٹیکنیشن، چیف ٹیکنیشن فارمیسی، ہیڈ کلرک، ڈسپنسر، کمپیوٹر آپریٹر اور اکاؤنٹنٹ بھی تبدیل کر دیئے گئے۔لاہور، راولپنڈی اور ڈی آئی خان کے مختلف سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہیں۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج لاہور اور میو ہسپتال لاہور کے ملازمین بھی تبدیل کردیئے گئے۔لاہور کے سر گنگارام، جناح، جنرل، لیڈی ولنگڈن ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ہولی فیملی اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ملازمین بھی تبدیل کردیئے گئے، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے ملازمین کے بھی تبادلے کردیئے گئے۔تمام ملازمین کو فوری طور پر نئی جائے تعیناتی پر جوائننگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔دفتری امور میں شفافیت، کارکردگی اور انتظامی بہتری کیلئے تبادلے کئے گئے ہیں، ٹیچنگ ہسپتالوں میں عرصہ دراز سے تعینات مزید ملازمین کے تبادلے بھی کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

twenty − thirteen =