عطا تارڑ نے کہا کہ سانحہ کوہاٹ کے زخمیوں کے بلند حوصلے نے مجھے مضبوط کیا، شہید کانسٹیبل فہیم کے والد عزم و حوصلہ کی داستان کی مانند تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی پر خوشی محسوس ہو رہی ہے، ریڈیو پاکستان پشاور ہمارا تاریخی اور قومی اثاثہ ہے، پاکستان بننے کا اعلان ریڈیو پاکستان پشاور سے کیا گیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ذہنی غلام ہیں، یہ کبھی پاکستان کی تعمیر و ترقی کی بات نہیں کریں گے، جھوٹا بیانیہ چلانا ہو تو اس کام میں تحریک انصاف بہت آگے ہےانہوں نے تحریک انصاف والوں کو مکار اور بہروپیے قرار دیتے ہوئے کہا کہ خودمختاری اور ترقی کی بات ہمیشہ مسلم لیگ (ن) نے کی، یہ بہروپیے ہیں، ان کا ہماری مٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا، ریڈیو پاکستان کی عمارت سے کسی کو کیا دشمنی ہوسکتی تھی؟ چاغی کے پہاڑ کے ماڈل کو بھی جلایا گیا، یہ سیاسی لوگ نہیں، انتشار پھیلاتے ہیں۔
