مقدمے کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج (جمعے کو) سنایا جانا تھا۔علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔