دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب

این اے 168 بہاولپور ضمنی انتخاب این اے 168 بہاولپور میں کل ضمنی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں جاری، حلقے میں کل 4 لاکھ 83 ہزار 143 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین شامل ہیں۔حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 130 مردانہ، 130 زنانہ اور 32 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ضمنی انتخاب کے لیے 307 پریذائیڈنگ افسران جبکہ 941 پولنگ افسران اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ووٹرز اور عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔کنٹرول روم انتخابی عمل کے دوران 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ووٹرز ان نمبرز پر شکایات درج کروا سکتے ہیں 04299212620
04299212209

اپنا تبصرہ لکھیں

fifteen + 18 =