پی ایم ڈی ایف سی کے زیرِ اہتمام لاہور میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ فراہمی و نکاسی آب ریسرچ سٹڈی کی افتتاحی ورکشاپ

ورکشاپ میں پنجاب کے سات شہروں میں پانی کے ذرائع کے جائزے سے متعلق ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرو جیولوجیکل سٹڈی کے اغراض و مقاصد پیش کیے گئےورکشاپ میں متعلقہ میونسپل کمیٹیز کے افسران سمیت دیگر ماہرین اور پی ایم ڈی ایف سی کے اعلی افسران کی شرکت جی آئی زیڈ پاکستان کی پراجیکٹ منیجر فرحین جاوید، بین الاقوامی ماہرِ ہائیڈروجیولوجی اینڈریاس ڈی جونگ اور ماحولیاتی و سماجی امور کی ماہر کیملی اینیکس نے شرکا کو ریسرچ کے اہم نکات سے آگاہ کیا سید زاہد عزیز۔ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے ورکشاپ کے شرکا کومنصوبے کے خدو خال سے آگاہ کیا فورٹ عباس، حویلی لکھا، لدھیوالہ وڑائچ، اُچ شریف، کنجاہ، ڈنگہ اور فاروق آباد میں نہری اور زیرِ زمین پانی کے ذرائع کا جائزہ لیا جارہا ہے :زاہد عزیزمنصوبے کے نتائج فراہمی و نکاسیٔ آب کے شعبوں میں منصوبہ بندی اور ڈیزائن میں مددگار ہوں گے: زاہد عزیزریسرچ کے نتائج پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام فیز ٹو کی تیاری میں پی ایم ڈی ایف سی اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کی معاون ہوں گے:زاہد عزیز متعلقہ میونسپل کمیٹیز کے افسران نے گروپ ایکٹیویٹیز میں مقامی مسائل اور ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا ڈیٹا کلیکشن، ٹیوب ویلوں کے سروے، منتخب کنوؤں میں ڈِپر ٹیوبز کی تنصیب اور پانی کے معیار کے تجزیے سمیت دیگر اقدامات بھی سٹدی کا حصہ ہیں منصوبے کے لیے یورپی انویسٹمنٹ بینک مالی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ سٹی کلائمیٹ فنانس گیپ فنڈ، جی آئی زیڈ کے زیرِ انتظام، تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں

seventeen − 12 =