آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے پرآگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے گرکر 6 ہزار 906 روپے ہوگئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 2 سو 84 ڈالر کا ہوگیا۔