پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، کس زون میں رکھا جائے گا؟

پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا، کس زون میں رکھا جائے گا؟

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جیل عملے نے پرویز الہیٰ کی آمد سے پہلے ہی تیاری کر رکھی تھی، جیل پہنچنے پر ان کا فوری میڈیکل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر کے پرویز الہیٰ کو ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا، انسدد دہشت گردی عدالت نے آج حکم جاری کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں