اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کیلئے 17 برس بعد 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا اور اسلام آباد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے لیے آنے والی نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ انہیں نئی گاڑیوں اور ان کی صلاحیتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی ریسکیو گاڑیاں 5 روز میں کراچی سے اسلام آباد پہنچ جائیں گی، جن میں 4 فائر ایریل ٹرک، 6 فائر ٹاورز اور 5 فائر ٹینکس شامل ہیں۔ جدید ریسکیو گاڑیاں جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور 256 فٹ کی بلندی تک آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے لیے نئی گاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، نئی گاڑیوں کی شمولیت 2009 کے بعد بڑا اضافہ ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی جلد فراہمی پر چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں، جدید ریسکیو گاڑیاں اسلام آباد کے 6 اسٹیشنز میں ہمہ وقت موجود رہیں گی۔دورے کے موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز اپریزیمنٹ ساؤتھ، کلکٹر اپریزیمنٹ ایسٹ، ایڈیشنل کلکٹر اپریزیمنٹ ایسٹ، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر سی ڈی اے اور این ایل سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

8 + eight =