کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور مسافروں کے امیگریشن عمل کا جائزہ لیاوزیر داخلہ بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملے اور ان سے امیگریشن کے طریقۂ کار اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،انہوں نے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات بھی چیک کیں اور ایف آئی اے حکام سے ان کی تصدیق کرائی محسن نقوی نے امیگریشن ٹیم کے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کاؤنٹرز پر اضافی عملہ تعینات کرنے سے مسافروں کی طویل قطاریں ختم ہو گئی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایئرپورٹ امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہامسافروں کو امیگریشن کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ سفری دستاویزات کے حامل مسافروں کو ہرگز سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

five − 1 =