بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو ارسال

تحریک انصاف کے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔ فہرست میں مرتضیٰ طوری، رئیس قیوم، حمزہ گیلانی، مبشر عباسی، ندیم عباسی اور عاصمہ راجا کے نام شامل ہیں۔ جیل حکام فہرست موصول ہونے کے بعد مقررہ طریقہ کار کے تحت ملاقات کی اجازت اور دیگر انتظامی امور کا فیصلہ کریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرستیں جیل انتظامیہ کو فراہم کی جاتی رہی ہیں، جبکہ ملاقاتیں جیل کے سکیورٹی انتظامات اور مقررہ ضابطہ کار کے مطابق ہوتی ہیں۔ موجودہ فہرست میں شامل افراد کو بھی ملاقات کی اجازت متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہی دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

thirteen + 15 =