ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین آج اوگرا کرے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے اضافہ اور ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔اس وقت پیٹرول کی قیمت 394 روپے 83 پیسے اور ڈیزل کی 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہے۔
