اس حوالے سے جاری پبلک نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی کے تمام امتحانات جاری شیڈول کے مطابق ہوں گے اور امتحانات کی تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ایف پی ایس سی کے تحت 10 سے 19 اکتوبر امتحانات کے انعقاد ہو گا۔سی ایس ایس ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا جب کہ جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ فیز تھری، 12 سے 19 اکتوبر تک ہوں گے۔ایف پی ایس سی نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار امتحان شروع ہونے سے 45 منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچیں امتحان شروع ہونے سے 15 منٹ قبل امتحانی مراکز کے دروازے بند کئے جائیں گے۔امیدوار پرنٹ شدہ ایڈمیشن سرٹیفکیٹ اور اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لائیں، امتحانی ہال میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات لے جانے پر پابندی ہو گی۔امیدوار اپنے ایڈمیشن سرٹیفکیٹ ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔