جب تک وزیراعلیٰ ہوں خیبرپختونخوا میں فوجی آپریشن نہیں ہونے دوں گا، سہیل آفریدی

ضلع خیبر میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دوبارہ کوئی فوجی آپریشن نہیں ہونے دوں گا، جب تک وزیراعلیٰ ہوں عوام مخالف ہر پالیسی کی مزاحمت کروں گا، گزشتہ روز کے مذاکرات سیاسی نوعیت کے تھے، مسلط ذہنیت ہم سے ایک اور فوجی آپریشن پر دستخط کرانا چاہتی تھی، میں کبھی اس پالیسی کا حصہ نہیں بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کے عوام کو شدید سردی میں بے گھر کیا گیا، ان لوگوں کو عوام کی مشکلات کا کیا احساس؟ فوجی آپریشنز سے پہلے قبائلی عوام خوشحال تھے، 2004ء میں عمران خان نے فوجی آپریشنز کی مخالفت کی تھی، قبائلی خاندانوں کی آبادکاری کے لیے وفاق کی جانب سے فی گھرانہ 4 لاکھ روپے مختص کرنا ناقابل فہم ہے، جن کی بیویوں کے پرس کی قیمت 4 لاکھ سے زیادہ ہے وہ قبائلی خاندانوں کی آبادکاری کے لیے صرف 4 لاکھ دیتے ہیں، کیا ہم کیڑے مکوڑے ہیں؟ قبائلی عوام کے ساتھ یہ سلوک اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

four × four =