صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کی لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے ملاقات

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کی لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے ملاقات سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے انعقاد اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر تبادلہ خیال کرکٹ اور فٹبال کے کھلاڑیوں کو بڑے ایونٹس تک رسائی دینے پر اتفاق نوجوان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے پر زور سی ایم پنجاب یوتھ گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع ملیں گے۔باصلاحیت کھلاڑیوں کو پی ایس ایل سمیت بڑے اسپورٹس ایونٹس تک رسائی دیجائے گی۔عاطف رانا یوتھ گیمز کی ٹیکنیکل اور آرگنائزنگ کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے حکومتی اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کھیلوں کے فروغ کا وژن قابلِ تحسین ہے۔ نوجوانوں کے لیے تاریخی اقدامات خوش آئند ہیں۔ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اسپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور قلندرز کا اشتراک قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کی نئی راہیں کھولے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

3 × four =