امجد حفیظ کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیپٹن (ر) محمد وسیم اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے عہدے پر تعینات تھے۔پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے احکامات پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی جی فوڈ پنجاب کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
