لاہور میں 12 دکانوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آ گئی-تحقیقات میں 3 دکانوں پر آٹے کی تاخیر سے فراہمی جبکہ 9 دکانیں فرضی نکلیں-لاہور میں آٹے کی فراہمی میں غفلت اور بے ضابطگیوں پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر2 فضل عباس شاہد معطل- آٹے کی فراہمی میں مبینہ بے ضابطگیوں پر 6 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری-ملوث فلور ملز کا سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا-لاہور میں آٹے کی فراہمی کے نظام میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا -معطلی کے بعد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر2 فضل عباس شاہد کو لاہور ڈائریکٹوریٹ جنرل فوڈ/کین کمشنر پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت-لاہور میں اٹا عدم دستیابی معاملے کی انکوائری شروع، ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت-لاہور میں آٹے کی فراہمی سے متعلق شکایات پر ذمہ داروں کے تعین کے لیے محکمانہ کارروائی کا آغاز- محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب کا آٹے کی فراہمی میں شفافیت اور دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے –