لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار شخص نے سکوٹی سوار لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ملزم کو لڑکی کو زمین پر پٹختے اور تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص نے لڑکی کی سکوٹی کو اوورٹیک کیا اور روکنے کے بعد اسے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، جس کے بعد تشدد شروع کر دیا۔ شور مچنے پر شہری جمع ہوگئے تو ملزم اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔تشدد کے نتیجے میں لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ چہرے پر بھی زخم آئے۔ پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے،اور گرفتاری عمل میں آگٰٰٰئی ہے۔۔