صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پیغام، 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے آج کے دن بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کو روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا-قوم مقبوضہ وادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے -کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر، ریاستی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں- بھارتی غاصب افواج کے ظالمانہ ہتھکنڈے بہادر کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبا نہیں سکے، کشمیری عوام کی قربانیاں ان کے حق خودارادیت کے عزم کی روشن مثال ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں،مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان اور کشمیری عوام کا رشتہ لازوال ہے اور پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، انشاء اللہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔ چوہدری شافع حسین