بنوں میں گاڑی پر حملہ، امن کمیٹی کے رکن سمیت تین افراد زخمی، ایک جاں بحق

بنوں ٹاؤن شپ دبک سید خیل میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔نتیجے میں ان کا بیٹا ملک اینار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملک سبیل خان سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کے پھٹنے سے ہوا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

seventeen − 16 =