انسداددہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے انتشار انگیز گفتگو کے مقدمہ میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو 14اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں انتشار انگیز گفتگو پر مقدمہ کی سماعت ہوئی، انسداددہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عدالت نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر کو دبارہ طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں