انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی کورٹ پروڈکشن کیلئے درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی جس میں کورٹ پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کیسز کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، اسد عمر پیش ہوئے اور فاضل جج سے حاضری لگا کر جانے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل جان محمد اور پراسیکیوٹر راجا نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں