پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کیلئے 187 کا نمبر مکمل:فواد چودھری

عتماد کے ووٹ کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے نمبرز پورے کر لئے ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چودھری پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاگیاتھا، گورنر پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

ذرائع کاکہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی سے اعتمادکاووٹ لے سکتے ہیں،تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبرز پورے کر لئے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ الحمدللہ ،پنجاب اسمبلی میں 187 کا نمبر مکمل۔

اپنا تبصرہ بھیجیں