قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

لاہور( سٹار ایشیا نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ آسٹریلیا کےشیڈول کا اعلان کر دیاگیا۔

پاکستان ٹیم دسمبر2023ء سےجنوری2024ءمیں آسٹریلیا کیخلاف3ٹیسٹ میچز کھیلےگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی اس ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کےنام سےمنسوب کیاگیا ہے۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ14 سے18 دسمبرتک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگاجبکہ دوسرا ٹیسٹ26 سے30دسمبر تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا اور تیسرا ٹیسٹ تین سے سات جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈیو پاکستان کی عمارت فریاد کر رہی تھی کہ میرا جرم کیا تھا؟ امیر جماعت اسلامی
یہ ٹیسٹ سیریزتیسری ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں