شادی کے بعد ثنا جاوید پہلی بار اپنے شوہر کا میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئیں

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید پی ایس ایل میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔پاکستان سُپر لیگ سیزن 9 میں ممتاز آل راونڈر شعیب ملک کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔اتوار کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے انکی اہلیہ ثنا جاوید بھی سٹیڈیم میں نظر آئیں۔ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک نے بیٹنگ کے دوران 2 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ منظرِ عام پر نظر آئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شعیب ملک کو ثنا جاوید کے ہمراہ ملتان ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس موقع پر شعیب ملک اور ثنا جاوید نے کسی سے گفتگو نہیں کی تاہم ایئرپورٹ پر موجود لوگوں نے انکی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں