پی ایس ایل9، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ 9کےپانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ۔ ملتان سلطانز نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 33سکور بنا لیے ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 145رنز کا ہد ف دے دیا ۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر144رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے ، کولن منرو8جبکہ ایلکس ہیلز 2سکو بنا کر آوٹ ہوئے۔ان کے بعد جورڈن کاکس 41جبکہ اعظم خان 13رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔آغا سلمان 52اور شاداب خان 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔عماد وسیم اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی3, 3جبکہ اسامہ میر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈیوڈ ویلے نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں