سٹیڈیم کی عدم دستیابی ، نیشنل چیلنج فٹبال کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات

سپورٹس بورڈ پنجاب کے انکار کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف ) کو نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب سٹیڈیم دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فیڈریشن کونیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق 2 سے 6 مئی تک پنک گیمز پہلے سے شیڈولڈ ہیں،لہٰذا مصروفیات کے باعث سٹیڈیم نہیں دے سکتے۔ پی ایف ایف یکم سے 12 مئی تک نیشنل چیلنج کپ کروانے کا اعلان کر چکی ہے۔دوسری جانب پی ایف ایف نے متبادل وینیو کے انتخاب کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں