کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کا معاملہ، پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
سٹار ایشیا کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفیٰ کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد دیا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اَن فٹ کھلاڑیوں احسان الله، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر کی انجریز کی تشخیص کے لیے ایک آزادانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس نے اپنی رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروا دی ہے۔محسن نقوی کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں اگر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کھلاڑیوں کی انجریز کی تشخیص میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں