انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل

لارڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ جب تک حریف ٹیم کے 20 کھلاڑی آؤٹ نہیں کریں گے میچ نہیں جیت سکتے۔عمر گل کا کپتان بابر اعظم کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس اور ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔بولنگ کوچ نے لیڈز ٹیسٹ میں شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پلیئنگ الیون درست کی گئی تھی لیکن جب ہم یہاں انگلش کنڈیشن میں آتے ہیں تو تھوڑا ٹائم چاہیئے ہوتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز سے گرمی میں کھیل کر آئے تھے مگر اس کے برعکس ہیڈنگلے کا موسم سرد تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × 1 =