آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

آج کرکٹ ورلڈ کپ میں2 میچز کھیلے جائیں گے، افغانستان کا مقابلہ بنگلادیش جبکہ سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔پہلامیچ دھرم شالہ میں صبح دس بجےافغانستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا، افغانستان کی ٹیم کو اچھے اسپنرز کے سبب بنگلادیش پر کچھ برتری حاصل ہے تاہم بنگلادیش کے بیٹر مہدی حسن میراز عمدہ فارم میں ہیں، ورلڈ کپ کے دونوں وارم اپ میچز میں اُنہوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، نئی دہلی کے گرم موسم میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ کو سری لنکن اسپنرز کے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں