کینیڈین بینک کی اعلیٰ عہدیدار اپنے ماتحت محبوب کو نوازنے پر برطرف

کینیڈا کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف فنانسر آفیسر کو بینک نے ادارے کے ملازم سے معاشقہ ظاہر نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا .نجی ٹی وی کے مطابق 2021 میں کینیڈا کے سب سے بڑے بینک رائل بینک آف کینیڈا میں بطور چیف فنانسر آفیسر لگنے والی نادین آہن کو بینک کی جانب سے اس بات پر نوکری سے فارغ کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملازم کے ساتھ نجی تعلقات کو ظاہر نہیں کیا تھاجبکہ نادین آہن پر ا±س ملازم کو پروموشن دینے اور سیلری بڑھوانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے نجی تعلقات ہیں۔اسی بنا پر ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد بینک نے نادین آہن اور ان کے معشوق کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آہن کے خلاف الزامات پر آگاہ تھے، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ انہوں نے بینک کے کوڈ آف کنڈکٹس کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ ملازم کے ساتھ نجی تعلق ظاہر نہ کر کے پالیسی کی خلاف ورزی کی جبکہ ملازم کو غیر معمولی طور پر پروموشن دینے پر بھی ان کے خلاف تحقیقات کی گئیںتاہم تحقیقات کے دوران خاتون افسر کے خلاف فنانشل مس کنڈکٹ کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔سالہ آہن رائل بینک آف کینیڈا میں بطور ہیڈ آف ہول سیل فنانس انویسٹر ریلیشنز ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں جبکہ بینک کی جانب سے ان کے متبادل کے طور پر کیتھرین گبسن کو عارضی چیف فنانشل آفسیر تعینات کیا گیا ہے جو کہ بینک میں سینئر وائس صدر، فنانس اینڈ کنٹرولر کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، گزشتہ سال بی پی کے سی ای او برنارڈ لوونے بھی ملازم سے نجی تعلق ظاہر نہ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں