اسرائیل اور ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے، ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور جو کچھ اسرائیل اور ایران میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اگر میں صدر ہوتا تو کبھی روس اور یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک صدر ہے جو دو جملے ساتھ نہیں بول سکتا، جو سٹیج کی سیڑھیاں نہیں ڈھونڈ سکتا اور جو نہیں جانتا کے وہ کیا کر رہا ہے، ہم ایک عالمی جنگ میں ختم ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں