مودی سرکار نے لاکھوں بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرادیئے

بھارت میں ہندوتوامودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس” پر اپنے مخالفین کے 2 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادیئے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ مودی حکومت نے رواں سال 26فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2لاکھ 13ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بند کرائے ہیں۔دوسری جانب ایک بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ ان اکاؤنٹس کو مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد بند کیاگیا ہے۔ اس کارروائی کے لیے ایکس انتظامیہ کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں