گدھا گاڑی میں چھپائے بم کا دھماکہ، کم از کم 5 افراد مارے گئے

مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں ایک گدھا گاڑی میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے 5افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بم دھماکہ کینیا کے شمال مشرقی علاقے مانڈیرا میں واقع قصبے ایلواک میں ہوا۔ وزیرداخلہ کیتھورکنڈیکی نے بتایا ہے کہ یہ ایک دیسی ساختہ بم تھا، جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مانڈیرا کینیا کا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں صومالیہ کا عسکریت پسند گروپ الشباب اکثر ایسی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں