بھارت میں زیرتعمیر ریلوے پل گرگیا،17 مزدور ہلاک

بھارت میں زیرتعمیر ریلوے پل گرگیا،17 مزدور ہلاک

بھارت میں ریلوے کا زیر تعمیر پل گرنے سے 17 مزدور ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ شمال مشرقی ریاست میں پیش آیا جہاں میزورم کے مقام پر بنایا جانے والا ریلوے کا پل آگرا۔پل کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کیلئے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ پل کی تعمیر کی سائٹ پر 35 سے 40 مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افرادکے لواحقین کےلیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں