سعودی عرب نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے3 ضابطوں کی وضاحت کردی

سعودی عرب نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے3 ضابطوں کی وضاحت کردی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے3 ضابطوں کی وضاحت کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ’خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔

https://x.com/MoHU_En/status/1701589097553305725?s=20

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں